عید مبارک

شوال کا چاند الحمدللہ نظر آگیا۔ کالی بدلیوں کے پیچھے چھپ کر اٹھکیلیاں کرنے کا پلان تو شاید تھا لیکن اللہ خوش رکھے مفتی منیب صاحب کو دیگر مفتیان و مولویانِ کرام کے ساتھ مل کر ڈھونڈ ہی نکالا بالآخر ۔ کل بروز ہفتہ انشاءاللہ  مفتی پوپلزئی کے علاوہ والے پاکستان میں عید الفطر مذہبی جوش و جذ بے و عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ جوش و جذبہ تو اس وقت بازاروں میں دیکھا جاسکتا ہے، لڑکے فل تیار ہو کے، بہت عقیدت کے ساتھ  “چاندس” دیکھنے پہنچے ہوئے ہیں اور احترام لاپتہ ہے فی الحال، باقی رہتی سہتی کسر ان ٹی وی چینلز جو تھوڑی دیر پہلے رو رو کر الوداع رمضان کہہ رہے تھے کے “چاند رات سپیشل” شوز نے پوری کی ہوئی ہے،  یہ حالات دیکھ کر ایک مولانا صاحب کی بات یاد آجاتی ہے کہ ریتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کا نہیں شیطان کی رہائی کا اعلان کرتی ہے۔ خیر، کل خیر خیریت سے عید منائیں، اور عید کی خوشیوں میں ان بیچاروں کو مت بھولئے جو کسی مجبوری کی وجہ سے عید نہیں منا سکتے۔ شیر خورمے کو رگڑا لگاتے ہوئے یاد رکھیئے گا کہ عید تو گزر جائیگی لیکن نکلی ہوئی توند  نہیں! آخر میں، سول ڈاٹ پی کے کی طرف  سے تمام اہلِ وطن کو عید مبارک !

Sponsored Links

Subscribe to Soul.pk via Email

Enter your email address to subscribe to Soul.Pk and receive notifications of new posts by email.

Recent Comments

Tags

Abrar Qureshi Written by: